نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر احمد نے کشمیر کے لئے مختص بجٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے کھوکھلا بجٹ ہیں جبکہ جموں کشمیر کو دو حصوں میں پہلے ہی تقسیم کیا گیا ہیں جس سے لوگوں میں ناامیدی ہیں اس بجٹ میں جموں و کشمیر کے عوام کے لئے کچھ خاص نہیں ہے'۔
انٹرنیٹ کا ذکر کرتے ہوئے شیخ بشیر نے کہا کہ 'مرکزی وزیر سیتا رمن نے انٹرنیٹ کو ملک کی معیشت کا اہم حصہ قرار دیا لیکن وہی انٹرنیٹ سروس جموں کشمیر میں چھ مہینوں سے بند ہے'۔
کانگریس لیڈر سنجے منہاس نے کہا کہ کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بند ہے لیکن مرکزی سرکار پارلیمنٹ میں اس کو ریڑھ کی ہڈی قرار دے رہی ہے، جموں کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کچھ بھی اس بجٹ میں نہیں ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لئے مختص بجٹ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ ترقی کا بجٹ کہا جا رہا ہے۔