ETV Bharat / state

دو ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:33 PM IST

کشمیر میں کووڈ کے کیسز کی تعداد جموں کے مقابلے زیادہ ہے تاہم یہاں اموات کی شرح کم ہے۔ کشمیر میں 190420 کیسز درج کئے گئے ہیں وہیں جموں میں 116992 کیسز موجود ہیں۔

دو ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج
دو ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج

جموں و کشمیر میں اتوار کو گزشتہ دو ماہ میں سب سے کم کورونا کیسز درج کئےگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 774 کورونا کے فعال کیسز درج ہوئے۔

خطہ میں اس وقت 15081 سرگرم معاملے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی کل تعداد 307412 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی 1965 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 288145 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4186 ہو گئی ہے جس میں 2149 کشمیر اور 2037 جموں میں ہوئی ہیں۔

کشمیر میں کووڈ کے کیسز کی تعداد جموں کے مقابلے زیادہ ہے تاہم یہاں اموات کی شرح کم ہے۔ کشمیر میں 190420 کیسز درج کئے گئے ہیں وہیں جموں میں 116992 کیسز موجود ہیں۔

خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔

گزشتہ 10 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔

وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یو ٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وارئس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.