عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ویکسین آنے سے پہلے ہی اس ویکسین کو جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع تک پہنچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جموں خطے کے سب سے بڑے میڈیکل سٹور جموں میں ویکسین وین اور اسے جڑا دیگر سامان تیار رکھا گیا ہے تاکہ یہ ویکسین لوگوں تک پہنچانے میں آسانی ہو۔
جموں کے ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سونم گپتا اور ڈاکٹر مونم سیٹھی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے سے پہلے ہی تیاریاں شروع کریں تاکہ ویکسین بحفاظت بلاک لیول تک آسانی کے ساتھ پہنچ جائے۔
ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سونم گھپتا نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر اور کمشنر ہیلتھ کی ہدایت پر اس ویکسین کو عوام تک پہنچانے کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس ویکسین کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں تک پہنچانے کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ جلد از جلد اس مہلک بیماری سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر یہ ویکسین جموں کشمیر پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سنہ 2020: زرعی قوانین، کسان اور حکومت
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ماسک لگانے، سماجی دوری برقرار رکھنے جیسے اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ویکسین کو استور کرنے کے لئے خصوصی باکس تیار کیا گیا ہے، جس کا رنگ نیلا ہے اور اس باکس کو بیرون ملک سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس میں ایک درجہ حرارت کے لئے ایم مشین بھی لگی ہوئی ہے۔