ETV Bharat / state

جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس سے اضطرابی کیفیت - جموں وکشمیر

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر ملک بھر میں جاری ہے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ برابر جاری ہے۔

جموں وکشمیر: کورونا کے پیش نظر تشویش و اضطراب کی کیفیت

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 12:26 PM IST

گذشتہ دنوں وادی میں کوونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے اور دو افراد کی موت کے باعث انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے۔

جموں وکشمیر: کورونا کے پیش نظر تشویش و اضطراب کی کیفیت

جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد پورے خطے میں تشویش و اضطراب کی کیفیت طاری ہے۔

کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی مفاد کے لیے 21 دنوں کے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

بغیر ایمرجنسی کسی بھی فرد کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔وہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے عام لوگوں کے خلاف ایف آر درج کئے جارہے ہیں۔جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیاہے۔

گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی وادی کے شہر و دیہات میں احتیاط کے طور سخت ترین بندشیں عائد ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کوڈ -19 کے پیش نظر تمام اضلاع میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد ہیں۔

لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جبکہ ملحقہ علاقوں کی سڑکیں بھی خاردار تاروں سے بند کر دی گئی ہیں تجارتی مرکز لال چوک کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ کے احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے مکمل طور غائب ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر: کورونا وائرس سے دوسری موت

اگرچہ انتظامیہ نے پہلے ہی تمام طرح کے سیاسی، سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی ہیں۔تاہم کروناوائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ گاؤں دیہات میں بھی اعلانات کے ذریعے لوگوں سے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی اجتناب کریں۔

واضح رہے جموں و کشمیرمیں اب تک 38 افراد کروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہیں۔ جبکہ دو لوگ روبہ صحت ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.