ETV Bharat / state

Conference Hall dedicated to Flt Lt Advitiya Bal جموں ایئر فورس اسٹیشن کا کانفرنس ہال لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کے نام وقف

وزارت دفاع کی جانب سے جاری شدہ بیان میں ائیر فورس اسٹیشن جموں نے اسٹیشن کانفرنس ہال کو لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کے نام وقف کردیا ہے۔ لیفٹیننٹ ادویتیہ بال 28 جولائی 2022 کو ایک تربیتی سیشن کے دوران پرواز اڑاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 3:44 PM IST

jammu-air-force-station-conference-hall-dedicated-to-flt-lt-advitiya-bal
جموں ایئر فورس اسٹیشن کا کانفرنس ہال لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کے نام وقف

جموں: 90ویں یوم فضائیہ کے موقع پر ائیر فورس اسٹیشن جموں میں اسٹیشن کانفرنس ہال کا افتتاح کیا گیا۔اس کانفرنس ہال کو لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کے نام وقف کردیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ ادویتیہ بال 16 جولائی 1996 کو ایم ایچ جموں میں پیدا ہوئے،وہیں انڈین ائیر فورس میں شامل ہونے کے بعد 28 جولائی 2022 کو ایک تربیتی سیشن کے دوران پرواز اڑاتے ہوئے وہ ہلاک ہو گئے ۔مذکورہ آفیسر نے اپنی سخت محنت اور استقامت کے ساتھ سینک اسکول نگروٹہ اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 16 جون 2018 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن ملا تھا۔

مزید پڑھیں: Air Force Day 2022 ایئر فورس کے لیے اسلحہ سسٹم برانچ کو منظوری

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ بال کی بہادری اور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انڈین ایئر فورس سٹیشن جموں میں یوم فضائیہ کے دوران ایک کانفرنس ہال کا افتتاح کیا گیا جس کے لئے منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کی والدہ پروین کماری اور والد میجر سوارن و دیگران بھی موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.