ETV Bharat / state

Diwali in Jammu Jail جموں جیل میں قیدی، رنگ برنگی موم بتیاں اور دیے بنا رہے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 1:46 PM IST

جموں جیل میں قیدی رنگ برنگی موم بتیاں اور دیے بنا رہے ہیں۔ اسی طرح بھارت کی کئی جیلوں میں قیدی دیوالی سے پہلے موم بتیاں اور مٹھائیاں بناتے ہیں۔ اس طرح کی تربیت سے قیدیوں کو کام کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور روزی و روٹی کمانے میں مدد ملتی ہے۔ Jail inmates are making colorful candles and diyas in jammu jail

Diwali in Jammu Jail
Diwali in Jammu Jail
جموں جیل میں قیدی رنگ برنگی موم بتیاں اور دیے بنا رہے ہیں

جموں: ڈسٹرکٹ جیل جموں ایمپھلا میں بند قیدی جموں میں دیوالی کے تہوار سے پہلے مختلف قسم کی موم بتیاں بنا کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ہریش کوتوال کے مطابق قیدیوں نے موم بتیاں بنانے کی تربیت حاصل کی ہے، انہوں نے کہا کہ ضروری انفراسٹرکچر اور خام مال قیدیوں کو فراہم کیا جا رہا ہے، جسے رنگین، خوشبودار اور دیگر اقسام کی موم بتیاں تیار کی جاتی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس تربیت سے قیدیوں کو کام کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور روزی و روٹی کمانے میں مدد ملے گی۔ قیدی دیوالی کی موم بتیاں ’روشنی‘ کے نام سے بنا رہے ہیں۔ یہ موم بتیاں بازار میں فروخت کی جائیں گی، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیوالی کے لیے روشنی نامی موم بتیاں اور دیا خریدیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں میں دیوالی کے پیش نظر کمہاروں کے کام میں تیزی

انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری بنائی ہوئی موم بتیاں خریدیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ جب لوگ ہماری موم بتیوں سے دیوالی مناتے ہیں، تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی کئی جیلوں میں قیدی دیوالی سے پہلے موم بتیاں اور مٹھائیاں بناتے ہیں۔ قیدی ٹیمیں بناتے ہیں اور رنگ برنگی موم بتیاں اور روایتی مٹھائیاں بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی مصنوعات بھی بیچتے ہیں اور اپنی محنت کا معاوضہ بھی لیتے ہیں۔ جیل حکام ان تہواروں کی مصنوعات بنانے کے لیے خام مال فراہم کرنے میں قیدیوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے بازار میں قیدیوں کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے اسٹال بھی لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.