ETV Bharat / state

جموں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ - جموں و کشمیر پولیس

پولیس نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر ہم نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 1:30 PM IST

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس وسیم ہمدانی نے پیر کے روز کہا کہ اگرچہ سرچ آپریشن معمول کا معاملہ ہے، تاہم یوم جمہوریہ کے پیش نظر ہم نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے، تاکہ کسی طرح کی عسکری سرگرمیاں رونما نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں پر عسکری سرگرمیاں رونما ہوتی تھیں۔

پولیس نے افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ جموں کے علاقوں میں مزید چوکیاں اور ناکے لگائے گئے ہیں، تاکہ یوم جمہوریہ کی تقاریب پُرامن طریقے سے منعقد ہوں۔

سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.2 ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور بی ایس ایف کے ذریعہ غیر محفوظ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران خصوصی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ سرحد سے اگرچہ ڈرون کا استعمال ایک نیا چیلنج ہے۔ لیکن ہم اس طرح کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں میں ڈرونز بھیجے گئے تھے،تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

ملک بھر میں منگل کے روز 72 واں یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ دوسرا یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.