محکمہ جنگلات میں خواتین کے لئے بھرتی عمل میں تبدیلیاں عمل میں لاکر انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے فزیکل فٹنس کے لیے علیٰحدہ معیار قائم کرنے کے فیصلے پر سماجی کارکنان، سیاسی رہنمائوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ستائش J&K Admin’s Decision of Service Rules Amendment Praised کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان، سیاسی رہنمائوں نے اسے تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ اس فیصلے سے خواتین مزید با اختیار بنیں گی، یقیناً یہ فیصلہ خواتین کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔‘‘
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی، صوبہ جموں، کی صدر میناکشی شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتظامیہ کا ایک بڑا فیصلہ ہے، Amendment in J&K Forest Department service rules اس سے قبل مردوں اور خواتین کے لیے یکساں رولز تھے جس سے کئی خواتین محکمہ جنگلات میں بھرتی سے محروم ہو جاتی تھیں۔‘‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر محکمہ جات میں بھی خواتین کے لئے اسی طرح کی خصوصی قوانین نافذ کرکے خواتین کو مزید با اختیار بنایا جائے گا۔
سماجی کارکن عائشہ خان کے مطابق ’’اس فیصلے سے لڑکیوں کو بھی محکمہ جنگلات محکمہ میں آسانی سے نوکری حاصل ہو سکے گی جو اس سے قبل ان کے لیے بہت مشکل تھا۔‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سپوکسپرسن ابھیجیت جسروٹیہ نے بھی اس فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی بھی ملک یا قوم ترقی کی اونچائیوں کو نہیں پہنچ سکتا جب تک خواتین کو با اختیار نہ بنایا جائے۔‘‘