ETV Bharat / state

جموں سے عسکری تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا کمانڈر گرفتار: آئی جی پی - اردو نیوز

جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ تفتیش کے دوران عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ اس کو اسلحہ اور نقد رقم علاقہ میں عسکری حملہ کرنے کے لئے دی گئی تھی۔

جموں سے اسلامک اسٹیٹ کا عسکری کمانڈر گرفتار: آئی جی پی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 8:37 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز جموں سے اسلامک اسٹیٹ جموں و کشمیر (آئی ایس جے کے) کے ایک خودساختہ کمانڈر کو گرفتار کر کے ممکنہ عسکری حملہ کو ناکام بنایا ہے۔

جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے گاؤں یاری پورہ کا رہائشی ملک عمیر عرف عبد اللہ کو جموں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی کے مقام سے گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عسکریت پسند کو شام سات بجے کے قریب ایک مخصوص اطلاع پر گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک پستول، آٹھ گولیاں اور 1.13 لاکھ روپے برامد کئے گئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کی گرفتاری کے ساتھ ہی ممکنہ عسکری حملہ کو روک دیا گیا ہے جو سیکیورٹی فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔'

انہوں نے بتایا 'مزکورہ عسکریت پسند نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس کا پیچھا کیا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک بیگ میں چھپا ہوا ایک پستول اور نقدی برامد کی گئی۔'

انہوں نے کہا ابتدائی طور پر پولیس کو معلوم نہیں تھا کہ یہ عسکریت پسند ہے تاہم بعد میں پستول و دیگر سامان برامد ہونے پر معلوم ہوا کہ یہ آئی ایس جے کے کا کمانڈر ہے۔

تفتیش کے دوران عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ اسکو اسلحہ اور نقد رقم علاقہ میں عسکری حملہ کرنے کے لئے دی گئی تھی۔

آئی جی پی نے بتایا کہ ملزم پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.