انہوں نے اپنی شکایت میں مزید لکھا کہ 'ملک کے عام شہری کی حیثیت سے نا کہ ایک پولیس افسر ہونے کے ناطے یہ شکایت درج کر رہا ہوں۔ دلباغ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے اس خط کو پولیس اسٹیشن میں ڈیلی ڈائری میں لکھ کر رکھیں۔ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو آپ کو جانکاری ہونی چاہیے کہ کہاں اور کس نمبر پر رابطہ کرنا ہے۔'
وہیں ای ٹی وی بھارت نے اس بارے میں جموں کے ایس ایس پی، متعلقہ ایس پی اور پولیس اسٹیشن افسر گاندھی نگر سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
خیال رہے کہ 13 جون کو مذکورہ افسر بسنت رتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ہی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ پرالزام عائد کیا تھا کہ ان کے جموں کے سرور علاقے میں غیر قانونی اثاثے ہیں۔
ان الزامات پر دلباغ سنگھ اور کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے سوشل میڈیا پر ہی بسنت رتھ کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔