ETV Bharat / state

پونچھ: کورونا کے باعث بڈھا امرناتھ مندر میں سناٹا - ہندو سماج

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں واقع بڈھا امرناتھ مندر میں ان دنوں یاتریوں کی آمد سے جہاں چہل پہل ہوا کرتی تھی، وہیں گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کورونا وائرس کے پیش نظر یاترا کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

buddha amarnath mandir
پونچھ: کورونا کے باعث بڈھا امرناتھ مندر میں خاموشی
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 11:53 AM IST

ہندو سماج میں ساون کے مہینے میں خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں بھی معمولی طور پر قرب و جوار کے لوگوں نے مندر میں حاضری دی۔ اس سلسلے میں مندر کے پجاری نے کہا کہ جہاں اس سے قبل ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری پہنچتے تھے۔ وہیں، اس بار ساون کے مہینے میں بہت ہی کم تعداد میں یاتریوں نے حاضری دی۔

پونچھ: کورونا کے باعث بڈھا امرناتھ مندر میں خاموشی

انہوں نے یاتریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

مندر میں تعینات پجاری نے تمام لوگوں کو ساون کے دوسرے سوموار کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک رکشا بندھن کے حوالے سے مندر کمیٹی کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: سی آر پی جوان نے خاتون کی جان بچائی

کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ رکشا بندھن کے حوالے سے جو بھی احکامات جاری کرے گی، اس پر بھرپور عمل کیا جائے گا اور اگر ملک کو اس وائرس سے پاک کرنا ہے تو پھر سرکاری احکامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.