جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروس (آئی سی ڈی ایس) ڈپارٹمنٹ ادھم پور کی جانب سے گول مارکیٹ میں بیداری ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں آگن باڑی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ریلی کے انعقاد کا مقصد خواتین کو قلت غذائیت کے مسئلے سے آگاہ کرنا تھا کہ کیسے ماں اور بچے کو صحت مند رکھ سکتے ہیں؟ وہیں، ان لوگوں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کی بھی جانکاری دی گئی۔
ادھم پور کے اے ڈی ڈی سی اشوک کمار نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا روانہ کیا اور یہ ریلی شہر کے مرکزی چوک چوراہوں سے گزرتے ہوئے پھر گول مارکیٹ پر پہنچ کر ریلی ختم ہوجائے گی۔