جموں: جموں و کشمیر کے جموں کے رام نگر علاقے میں 16 اکتوبر کے روز شادی شدہ خاتون کی لاش کو سسرال میں لٹکتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ دوران پوچھ گچھ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ شوہر نے ہی اپنے بیوی کا قتل کرکے اُس کو خودکشی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ Husband killed wife in Jammu
اطلاعات کے مطابق جموں کے نالہ گوران تحصیل رام نگر میں 16 اکتوبر کے روز 31 سالہ شالہ دیوی زوجہ پرما کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ ایس ڈی پی او رام نگر ڈاکٹر بشم دوبے کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیم کو پتہ چلا کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا جس دوران معلوم ہوا ہے کہ شالہ دیوی کا قتل اُس کے شوہر پرما نے ہی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest in Anantnag اننت ناگ کے اچھہ بل میں قتل کے خلاف احتجاج
پولیس کی خصوصی ٹیم نے بتایا کہ شوہر نے پو چھ تاچھ کے دوران بتایا کہ اُس نے اپنی بیوی کی لاش کو اس لئے کمرے میں لٹکایا تاکہ یہ باور ہو سکے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے۔ پولیس نے شوہر کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 137زیر دفعہ 302آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی