ETV Bharat / state

حمایت مشن مینجمنٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط - etv bharat

سیکریٹری دیہی ترقی شیتل نندا نے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

حمایت اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 11:06 PM IST

حمایت مشن مینجمنٹ یونٹ (ایچ ایم ایم یو) نے آج پنچایت بھون جموں میں تقرری اور صنعتی معاہدوں کے لئے متعدد معروف کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کے تین یادداشتوں پر دستخط کیے۔

ایچ ایم ایم یو اور ملٹی نیشنل کمپنیوں جیسے سوڈیکسو انڈیا سروسز پرائیوٹ لمیٹڈ، آئی ایس ایس فیلٹی سروسز انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ اور آئی ایس ایس ایس ڈی بی سیکیورٹی سروسز پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو پر سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

سوڈیکسو کمپنی، صحت کی دیکھ بھال کے اداروں اور یونیورسٹیوں کو خدمات کا گلدستہ پیش کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جبکہ آئی ایس ایس دنیا کی سرکردہ کام کی جگہوں پر خدمات انجام دینے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو 74 سے زیادہ ممالک میں کام کررہی ہے اور بھارت میں سہولت کے انتظام اور پیشہ ورانہ خدمات کی صنعت میں ایک نمایاں کمپنی ہے۔

حمایت، بیروزگار نوجوانوں خصوصا جموں و کشمیر میں اسکولوں اور کالجوں کے ڈراپ آؤٹ کے لئے ہنرمندی کو فروغ دینے اور پلیسمینٹ پروگرام ہے۔ جس کے تحت نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.