ETV Bharat / state

Humanity Conference in Jammu مرحوم حریت رہنما گیلانی بھارت کو بانٹنے کی کوشش کررہے تھے، عارف محمد - ڈوگرہ صدر سبھا جموں

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جموں میں ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ حریت کے سینیئر لیڈر مرحوم سید علی شاہ گیلانی ایران سے کشمیر بھاگ کے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم علیحدگی پسندی سے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔Kerala Governor Arif Mohammed Khan Statement on Geelani

geelani-came-from-iran-wanted-to-disintegrate-india-says-kerala-governor-arif-khan
مرحوم حریت رہنما گیلانی بھارت کے بھانٹنے کی کوشش کر رہے تھے، عارف محمد
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 6:43 PM IST

جموں: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ موجودہ بھارت میں اتحاد کے بغیر امن ممکن نہیں ہو سکتا۔ امن کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اتحاد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔Arif Mohammad On Unity in india

ڈوگرہ صدر سبھا جموں و کشمیر کی طرف سے ٹیچر بھون گاندھی نگر جموں میں منعقد پروگرام میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔ پروگرام کا افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔وہیں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ آج اتحاد کے بغیر امن ممکن نہیں ہو سکتا۔Humanity Conference in Jammu

انہوں نے حریت کے سینیئر لیڈر مرحوم سید علی شاہ گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گیلانی ایران سے آیا تھا اور بھارت کو تقسیم کرنے کی غرض سے یہاں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کشمیر کو بھارت کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت کے سینیئر رہنما مرحوم گیلانی نے کشمیر میں علیحدگی پسندی کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔Arif Mohmmad Statement on Geelani

مزید پڑھیں: Humanity Conference in Jammu ہم عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پُراعتماد ہیں، منوج سنہا

عارف خان نے عوام سے اتحاد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور کوئی بھی اسے بھارت سے الگ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ" ہندوستان زمین کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ ایک مضبوط سوچ ہے، جسے ٹوٹا نہیں جاسکتا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.