ETV Bharat / state

Jammu Protest Against Israel: فلسطین اسرائیل تنازع عالمی جنگ اختیار کر سکتا ہے، شیعہ لیڈر - غزہ میں اسرائیلی جارحیت

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جموں میں شیعہ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ Israel Palestine War

فلسطین اسرائیل تنازعہ عالمی جنگ اختیار کر سکتا ہے، شیعہ لیڈر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:51 PM IST

فلسطین اسرائیل تنازعہ عالمی جنگ اختیار کر سکتا ہے، شیعہ لیڈر

جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کی بھٹنڈی مسجد میں شیعہ برادری نے نماز جمعہ کے موقع پر فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی اور اسرائیل، فلسطین تنازعہ کے پرامن حل کے لئے دعا کی۔ نماز جمعہ سے قبل شیعہ طبقے سے وابستہ سینکڑوں مسلمانوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ جموں میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین کی قیادت میں بھٹنڈی مسجد میں پر امن احتجاج بھی کیا گیا۔

شیعہ فیڈریشن کے صوبائی صدر عاشق حسین نے احتجاج کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ہم نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور ہم ہمیشہ مظلوم کے ساٹھ کھڑے رہیں گے۔‘‘ انہوں نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی سخت مذمت کی اور تشدد کے خاتمے اور اسرائیل فلسطین تنازعہ کے پر امن حل کی بھی وکالت کی۔ شیعہ فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ ’’احتجاج کا مقصد فلسطینی عوام کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرانا اور ان کے مقصد کے لیے حمایت کرنا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شیعہ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ’’ما سوائے ایران سبھی مسلم ممالک خاموش بیٹھے ہیں۔‘‘ انہوں نے عالمی برادری خاص کر مسلم ممالک سے یک جٹ ہو کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی پر زور اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے رول سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیعہ فیڈریشن کے صدر نے کہا: ’’اگر اقوام متحدہ نے حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کیا ہوتا تو آج غزہ کے معصوموں ک قتل عام نہیں ہوتا۔‘‘ انہوں نے فلسطین سمیت غزہ میں ہوئی شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’اگر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں تو جلد ہی تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Protest Against Israel اسرائیل کے جھنڈے کو پیروں سے روندنے پر چار مسلم نوجوان گرفتار، ضمانت پر رہا

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو غزہ کے ایک اسپتال میں ہوئے دھماکے کی سخت مذمت کی، جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.