جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے سابق صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا کے کافی قریبی مانے جانے والے سابق ایم ایل سی پریم ساگر عزیز اور کمل اروڑہ نے کئی کارکنان سمیت بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدر -جموں- دویندر سنگھ رانا نے پہلے ہی این سی کو ترک کرتے ہوئے میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
رانا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد نیشنل کانفرنس کے کئی کارکنان اور لیڈران بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں آئندہ وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا :رینہ
بی جے پی لیڈران نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں اور لیدران کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے بی جے پی صوبہ جموں میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔