ETV Bharat / state

سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر سابق نائب وزیراعلیٰ کشمیر کا ردعمل - اب پاکستان بچوں کو پستول دیتے ہیں[

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیئنر رہنما و سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' پاکستان کے عسکریت پسند اور پاکستانی حکومت عام لوگوں کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

former jammu and kashmir cm dr nirmal singh slams Srinagar School Firing
سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر ڈاکٹر نرمل سنگھ کا ردعمل
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 3:56 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔ اس ہلاکت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیئنر رہنما و سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے عسکریت پسند اور پاکستانی حکومت عام لوگوں کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار بار پاکستان کو جنگ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اور اب ڈر کے وہ چوری چھپے عام لوگوں کو مارنے کی سازش کررہا ہے'۔

ویڈیو
حفاظتی انتظامات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں بچوں کو پستول دیتے ہیں کہ عام لوگوں کو مارو یہ قاتل چوروں کی طرح مارنے آتے ہیں۔' دفعہ 370 کی منسوخی کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ جوڑنے پر انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کے لیڈران عسکریت پسندوں کے ساتھ دفعہ 370 کی منسوخی کو جوڑتے ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جس طرح سے عسکریت پسندوں کو فروغ ملا وہ علیحدگی پسندوں کی زبان سے ملا ہے۔ وہیں انہوں نے محبوبہ مفتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ لوگوں کو مسجدوں میں نہیں جانے دیا جاتا ہے تو ایسے بیانات سے عسکریت پسندی بڑھتی ہے۔

بتادیں کہ سرینگر کے ایک ہائر سیکنڈر اسکول میں آج دن دھاڑے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔

اس حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون استاد ہلاک ہوئے جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.