ETV Bharat / state

Jammu flood like situation جموں میں دریاؤں، ندی اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ - جموں میں بارش

جموں میں بارشوں کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں دریائے توی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ چکی ہے۔

دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:07 PM IST

ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں خطہ سمیت وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق، گزشتہ شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کی وجہ سے جموں کے توی دریا سمیت دیگر ندی نالوں میں پانی کے گیز بہاؤ کے سبب حکام نے عوام سے ندی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ جموں شہر میں دریائے توی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس وقت جموں شہر میں دریائے توی میں پانی کی سطح 13 فٹ پر ہے جبکہ، حکام کے مطابق، یہاں الرٹ کی سطح 14 فٹ ہے اور خطرے کی سطح 17 فٹ ہے۔

صوبہ جموں کے راجوری، پونچھ، ادھم پور، رام سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر، سرینگر جموں شاہراہ (ہائی وے این ایچ 44) کو رام بن ضلع میں خراب موسم کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رام بن ضلع میں سرینگر جموں شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانین کھسکنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ہے اور محکمہ کی ٹیمیں ملبہ صاف کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Rains lash jammu kashmir جموں کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب

ادھر، کٹھوعہ جموں ہائی وے پر ترنا پل کے ایک ستون کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایسے میں یہ پل اب ٹریفک کے لیے موزوں نہیں رہا۔ ہائی وے کے ٹریفک کو چڈوال اور لنڈی موڑ کے راستے بارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات، سرینگر، کے مطابق جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں 21 جولائی تک بارش کے امکانات ہیں اور ایسے میں 20 اور 21 جولائی کو شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بعض علاقوں میں پہاڑوں سے پتھر گرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.