ETV Bharat / state

جموں میں مہاشیوراتری کا تہوار - مہاشیوراتری کا تہوار

مہاشیو راتری کے موقع پر جموں کے متعدد مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں عقیدت مندوں نے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

festival-of-mahashivratri-in-jammu
جموں میں مہاشیوراتری کا تہوار
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:19 AM IST

مہاشیو راتری کا تہوار جموں و کشمیر میں بھی کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہیرتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جموں میں مہاشیوراتری کا تہوار

جموں کے متعدد مقامات پر مہاشیوراتری کے موقع پر تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں کشمیری عقیدت مند پنڈتوں نے بھی اس دن کو جموں میں جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

اس تہوار پر مندروں میں خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں نے شیو کو شہد، دودھ اور دیگر چیزوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

عقیدت مندوں نے چنور، جگتی ، تالاب تیلو، مٹی اور جانی پورہ میں بھی مہاشیوراتری تہوار کا اہتمام کیا گیا اور جموں کشمیر کی تعمیر ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ اس تہوار کے دن ہندو مذہب کے لوگ عبادت کے ساتھ ساتھ شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی کا جشن بھی مناتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.