ETV Bharat / state

'اردو مسلمانوں کی نہیں بھارت کی زبان ہے' - ETV BHARAT

رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں وکشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی درخواست کی۔

'اردو مسلمانوں کی نہیں بھارت کی زبان ہے'

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:48 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے اتوار کے روز جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو مسلمانوں کی نہیں بھارت کی زبان ہے، اردو کو فروغ دینے کے لئے اس کا ہندی میں ترجمہ کرنا ضروری بن گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے واقف ہو سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں وکشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی درخواست کی۔

انہوں نے کورونا ٹیکے کی کامیابی کے لئے دعا کی اور لوگوں سے گزارش کی کہ وہ معاشی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر قیمت پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں۔

'اردو مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ بھارت کی زبان ہے'

انہوں نے کہا 'وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ 5 جی بھارت میں آ رہا ہے جبکہ ہم 4 جی سے محروم ہیں۔ وہ کرسی چھوڑنے کے بعد یہاں آکر زندگی گزاریں اور دیکھیں کہ ہم 2 جی کے ساتھ کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔'

فاروق عبداللہ گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام اس کے سرپرست اعلیٰ مسعود احمد چودھری، پولیس کے ایک ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (راجوری) کے سابق وائس چانسلر کی سوانح حیات کی رہائی کے لئے کیا گیا تھا۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ سروس کا خاتمہ کیا گیا تھا جس کے بعد ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر کے اس کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر کے دو اضلاع ادھم پور اور گاندربل میں 4 جی سروس کو بحال کیا گیا، تاہم باقی 18 اضلاع میں یہ تاحال معطل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.