ETV Bharat / state

نئے حکم نامہ پر سرکاری ملازمین نالاں

جموں وکشمیر انتظامیہ نے دیگر محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی آئی ڈی کی تصدیق کے بنا سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے کسی بھی نئے شخص کو تنخواہ نہ دیں۔

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 10:09 PM IST

employees angry
ملازمین نالاں

جموں وکشمیر انتظامیہ نے افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی نئے ملازم کو لازمی طور پر سی آئی ڈی کی تصدیق کے بغیر تنخواہ نہیں ملنی چاہیے۔ جس کے بعد ملازمین کی انجمنوں نے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکولر پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ملازمین نالاں

اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت نے جموں وکشمیر امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صوبائی صدر جموں رجیس جموال سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے لگاتار ملازمین کو تنگ طلب کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لے گی تو ملازمین سڑکوں پر نکل کر سرکار کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے جموں وکشمیر ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کیا گیا تب سے ملازمین کو سرکار کی طرف سے تنگ طلب کیا جاتا ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو انتظامی سیکریٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی آئی ڈی کی تصدیق تک سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے کسی بھی نئے شخص کو تنخواہ یا الاؤنس کی ادائیگی یقینی نہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: روہنگیا پناہ گزینوں کا ویریفکیشن شروع، کئی روہنگیا ہولڈنگ سنٹر منتقل

جی اے ڈی کے کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدی کے جاری کردہ ایک سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ کچھ "مشکوک افراد کو سی آئی ڈی کی لازمی توثیق کے بغیر، تنخواہوں اور دیگر الاؤنس کی ادائیگی کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات کی نشاندہی کریں اور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ ان کی تصدیق جلد سے جلد مکمل ہو جائے۔ سرکیولر میں تمام انتظامی سکریٹریوں، ڈویڑنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، تمام پی ایس یوز، کارپوریشنوں کے سربراہان اور منیجنگ ڈائریکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے معاملات کی نشاندہی کریں اور تصدیق کریں کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے کسی نئے ملازم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ سی آئی ڈی کے ذریعہ تصدیق تک تنخواہ، الاؤنسز واگذار نہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.