جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی ایک ٹیم جموں وکشمیر کے دورے پر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کے لیے سکیورٹی ایجینسوں سے میٹنگ کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کا یہ وفد جموں و کشمیر کے اسٹیک ہولڈرس سے بھی بات چیت کرے گے اور ان کے مسائل کو غور سے سنے گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی یہ ایک اچھی پہل ہے اور یہاں کے لوگ اس وفد کے سامنے اپنے مسائل رکھے گے۔
بتادیں کہ مزکری وزارت داخلہ کا ایک اعلی سطحی وفد یونین ٹریٹری کے تین روزہ دورے پر آرہے ہیں۔اس وفد کی قیادت مرکزی وزارت داخلہ میں جموں کشمیر و لداخ کے جوائنٹ سیکرٹری پرشانت لوکھنڈے کر رہے ہیں۔یہ وفد آج جموں پہنچے گا۔ یہ اعلی سطحی وفد جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سےجموں میں ملاقات کریں گے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیں گے، جن میں موجودہ صورتحال، جی ٹوینٹی کی میزبانی کے متعلق تیاریاں قابل ذکر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا یہ وفد دو مارچ کو دہلی واپس روانہ ہوگا اور صورتحال و دیگر امورات کا مفصل رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گا۔
مزید پڑھیں: G20 Preparations in Kashmir جی ٹوینٹی کی تیاریوں کیلئے وزارت داخلہ کا وفد جموں کشمیر کے دورے پر
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے سوال کے بارے میں رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن آف اںڈیا کے ہاٹھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں انتخابات کرانے کےلیے پوری طرح ست تیار ہے اور بی جے پیالیکشن کمشن آف انڈیا کے حکم کے انتظار میں ہے کہ کب یہاں الیکشن ہو۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خبر رسا ایجنسی اے این آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ کو اسمبلی انتخابات کے بعد بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن منعقد کرنے کی تاریخ الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ووٹر لسٹ کی تیاری تقربیاً مکمل ہوچکی ہے اور اب انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Amit Shah On JK Statehood انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا، امت شاہ