ETV Bharat / state

'حدبندی کے بعد ہی انتخابات ممکن'

رویندر رینہ جو کئی بار متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جب تک حد بندی یعنی ڈی لمیٹیشن کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا تب تک یہاں انتخابات ممکن نہیں ہے۔ یہ امر قابل فہم ہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے ڈی لمیٹیشن کمیشن کو ایک برس کی توسیع دی۔

'حدبندی کے بعد ہی انتخابات ممکن'
'حدبندی کے بعد ہی انتخابات ممکن'
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 1:33 PM IST

Updated : Mar 5, 2021, 2:16 PM IST

مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے جموں کشمیر میں بے روزگاری کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم یہاں لگاتار بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور آئے روز نوجوان بے روزگاری کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ سے بات چیت کر کے اس کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جموں و کشمیر کی حدبندی (ڈی لمیٹیشن) ہوگی، اس کے بعد یہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر انتخابات کروائے جائیں گے۔

'حدبندی کے بعد ہی انتخابات ممکن'

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر ترقی کی ایک نئی پہل شروع کی ہے جس کا نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتطامیہ کی جانب سے متعدد اسامیوں کو پُر کرنے کی شروعات کی گئی ہے۔

رینہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز میں بھی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

وہیں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر رویندر رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف جنگ برپا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بہادر بھارتی فوج نے ان کے ارادوں کو ناکامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کروانا ایک تاریخی عمل ہے جس سے جموں و کشمیر میں بنیادی سطح پر جمہوریت کو فروغ ملے گا اور لوگ با اختیار ہو گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.