ETV Bharat / state

کورونا کے معاملوں میں جموں و کشمیر کے لیے راحت - jammu and kashmir corona update

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 122176 پازیٹیو کیسز میں سے 2396 کیسز فعال ہیں جبکہ 117877 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لئے راحت کی سانس
جموں و کشمیر کے لئے راحت کی سانس
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 11:01 PM IST

Updated : Jan 8, 2021, 6:46 AM IST

برف باری کے درمیان جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے راحت کا مقام ہے کیونکہ گذشتہ دو روز سے متعدد اضلاع میں کورونا کا کوئی بھی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔ بدھ کے روز جموں و کشمیر کے تین اضلاع میں کورونا کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا وہیں آج آٹھ اضلاع میں کورونا کا کوئی مثبت معاملہ درج نہیں کیا گیا۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 127 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 26 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 127 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 122176 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے لئے راحت کی سانس
جموں و کشمیر کے لئے راحت کی سانس

نئے کیسز میں سے 106 خطہ جموں سے ہیں اور 21 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1903 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 187 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 110 جموں خطے سے ہیں اور 77 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 117877 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 122176 پازیٹیو کیسز میں سے 2396 کیسز فعال ہیں جبکہ 117877 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Jan 8, 2021, 6:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.