ETV Bharat / state

Jammu University Display Your Talent Show: جموں یونیورسٹی میں سالانہ 'ڈسپلے یور ٹیلنٹ' کا آغاز - جموں یونیورسٹی ڈسپلے یور ٹیلنٹ

جموں یونیورسٹی میں 9 نومبر سے 'ڈسپلے یور ٹیلنٹ' پروگرام جاری ہے۔ امروز کلاسیکی گانے، کلاسیکی آلات اور تنصیب کے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں جموں یونیورسٹی سے منسلک کالجز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ Display Your Talent Show in Jammu

جموں یونیورسٹی میں سالانہ ’ڈسپلے یور ٹیلنٹ‘ کا آغاز

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 1:31 PM IST

جموں: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد جموں یونیورسٹی میں سالانہ ’ڈسپلی یور ٹیلنٹ 2022-23‘ کا آغاز ہوا۔ اس ایونٹ میں یونیورسٹی سے منسلک ڈگری کالجز اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء نے 26 مختلف مقابلوں میں شرکت کی جن میں موسیقی، رقص، ادب، فنون لطیفہ اور تھیٹر کی سرگرمیاں قابل ذکر ہیں۔

جموں یونیورسٹی میں سالانہ ’ڈسپلے یور ٹیلنٹ‘ کا آغاز

جموں یونیورسٹٰ کے وائس چانسلر پروفیسر امیش رائے نے میگا ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گیتا سکوندرا نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرام طلباء کو اپنی پنہاں صلاحیتوں کو جاننے اور سمجھنے کے قابل بناتے ہیں جو ان کی زندگی میں رہنمائی کا کام کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں غیر نصابی نہیں بلکہ خود نصاب کا ایک اہم حصہ ہیں اور مستقبل میں اس طرح کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی توقع ہے۔‘‘

’’ڈسپلے یور ٹیلنٹ‘‘ کے پہلے مقابلے میں طالب علموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹیلنٹ شو میں شرکت کرنے والی طالبات نے کہا کہ اس طرح کے ٹیلنٹ شو سے انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہو سکتا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتی ہیں بلکہ انہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل سکتا ہے۔ Display Your Talent Show Organised at Jammu University after a gap of Two Years

مزید پڑھیں: Talent Search Exam بھوپال میں مسلم طلباء کے لئے ٹیلینٹ سرچ امتحان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.