ETV Bharat / state

ڈی آئی جی امیت کمار سمیت تین فوجیوں کو شوریہ چکر سے نوازا جائے گا - ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید کالس

شوریہ چکر حفاظتی اہلکاروں کو ان کی بہادری اور قربانی کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ اشوک چکر اور کیرتی چکر کے بعد تیسرا بڑا میڈل ہے۔

ڈی ائی جی امیت کمار، تین فوجیوں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 9:13 PM IST

جموں وکشمیر پولیس کے سینیئر افسر امیت کمار سمیت تین اور فوجی جوانوں کو بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر و شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔

سنہ 2006 کے آئی پی ایس افسر امیت کمار اس وقت بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس تعینات ہیں اور گزشتہ برس جنوبی کشمیر کے پلوامہ علاقے میں ہوئے ایک تصادم کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

کمار کشمیر میں سپرنٹنڈنٹ پولیس پلوامہ، سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی کشمیر جیسے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

امیت کمار
امیت کمار
کمار کے علاوہ تین فوجی اہلکاروں کو بھی شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔ ان اہلکاروں میں پیراشوٹ رجمنٹ (اسپیشل فورسز) کے لیفٹیننٹ کرنل کرشن سنگھ راؤت، چار مراٹھا لائٹ انفنٹری کہ میجر انیل یو آر ایس اور راشٹریہ رائفلز کی 44 راجپوت رجمنٹ کے حوالدار آلوک کمار دوبے شامل ہیں۔
کرشن سنگھ راؤت
کرشن سنگھ راؤت
انیل یو آر ایس
انیل یو آر ایس
آلوک کمار
آلوک کمار
قابل ذکر ہے کہ شوریہ چکر حفاظتی اہلکاروں کو ان کی بہادری اور قربانی کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ اشوک چکر اور کیرتی چکر کے بعد تیسرا بڑا میڈل ہے۔اس کے مزید جموں کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید کالس کو بھی کیرتی چکر سے نوازا جائے گا۔ کالس شمالی کشمیر کے کپوارہ کرناہ علاقے کے رہنے والے ہیں اور گزشتہ برس 18 فروری کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ علاقے میں ہوئے ایک تصادم کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
عبدالرشید کالس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.