جموں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں ڈینگی سے مزید 11 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 8156 جا پہنچی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 18 بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ڈینگی سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ Dengue in Jammu and Kashmir
صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11 نمونوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 11 متاثرین میں سب سے زیادہ 6 کا تعلق ضلع جموں سے ہے،4 ادھمپور اور ایک کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے۔ البتہ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ادھر، گزشتہ کل پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں کرونا وائرس سے متاثر کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں یوٹی میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79 ہزار 372 ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد4 ہزار 7سو 85 ہے۔
مزید پڑھیں: Dengue Death Continue In Kolkata مغربی بنگال میں ڈینگی سے دو لوگوں کی موت