ETV Bharat / state

North Tech Symposium in Jammu وزیر دفاع اور آرمی چیف جموں میں تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم میں شرکت کریں گے - Chief of Defence Staff Gen Anil Chauhan

جموں میں آج سے تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم کا آغاز ہورہا ہے۔ وزیر دفاع اور آرمی چیف اس تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔ Lieutenant Governor Manoj Sinha will inaugurate North Tech Symposium

North Tech Symposium in Jammu
North Tech Symposium in Jammu
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 11:33 AM IST

جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے فوج کی طرف سے 11 ستمبر یعنی آج سے منعقد ہونے والے تین روزہ نارتھ ٹیک سیمینار میں شرکت کرنے والے ہیں۔ وزیر دفاع کل جموں پہنچ کر اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جب کہ آرمی چیف آج ہی جموں کے اس سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔ 50 اسٹارٹ اپ سمیت 250 سے زائد کمپنیوں کی اس سمپوزیم میں شرکت متوقع ہے۔ جو جموں کے مضافات میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کیمپس میں اپنے فوجی ساز و سامان کی نمائش کریں گی۔ نارتھ ٹیک سیمینار 11 ستمبر کو شروع ہوگا اور 13 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • #WATCH | Jammu & Kashmir: The Indian Army’s latest Light Specialist Vehicles (LSVs) were showcased at the North Tech Symposium. The LSVs can be equipped with anti-tank guided missile launchers, medium machine guns, and grenade launchers. It can also be used to rush troops to… pic.twitter.com/RKtkffUIGm

    — ANI (@ANI) September 11, 2023 ۔" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ۔"> ۔

یہ بھی پڑھیں:

Improvised Explosive Device بارہمولہ کے علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

دفاعی ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع، ٹیکنالوجی اور خلائی کے مرکزی وزیر مملکت، جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرز، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار پروڈکٹ کی تشخیص، ترجیح اور حصول کے لیے ایک منظم انداز میں سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ حصولی (پروکیورمنٹ) کے منصوبوں میں قابل عمل معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے نارتھ ٹیک سمپوزیم کے ارتقاء پر بھی روشنی ڈالی، جس کا آغاز 2005 میں ساز وسامان، خیالات، اختراعات اور مظاہروں کے مرکب کے طور پر ہوا تھا، لیکن اس کے بعد سے اس نے اپنی توجہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور خود انحصاری کو فروغ دینے کی طرف مرکوز کر دی ہے۔

  • #WATCH | Jammu&Kashmir: New types of off-road and all-terrain vehicles acquired by the Indian Army for operations in rugged terrains in the Ladakh sector and near the Line of Control were showcased at the North Tech Symposium organised by the Northern Command of Indian Army.… pic.twitter.com/ltArZtxyau

    — ANI (@ANI) September 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
شمالی کمان کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں، لیفٹیننٹ جنرل سین گپتا نے چند روز قبل اس تقریب کے حوالے سے کہا کہ موجودہ وسائل اور ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ناردرن کمانڈ کی کوششوں پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے سمپوزیم کا مقصد فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم پیشرفت کرنا ہے، جس کا موضوع "فوج کی جدید کاری میں ہم آہنگی، تحقیق، ترقی اور اختراع" پر مرکوز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.