ETV Bharat / state

پٹھانکوٹ میں درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھر بھیجا گیا - لاک ڈاؤن

مہلک کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں افراد پنجاب کے پٹھانکوٹ میں پھنس گئے تھے۔

پٹھانکوٹ میں درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھر بھیجا گیا

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 9:11 AM IST

لاک ڈاون کی وجہ سے پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ میں درماندہ ہوئے کُل 1211 افراد کو پنجاب روڈ ویز کی گاڑیوں میں لکھن پور پہنچا کر اپنے اپنے گھر روانہ کیا گیا۔

ان افراد کو پٹھانکوٹ کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں 21 دنوں تک رکھا گیا تھا، تاہم آج انہیں اپنے اپنے گھر پہنچایا گیا۔

ڈی سی کٹھوعہ نے بتایا کہ پٹھانکوٹ انتظامیہ نے لکھن پور میں ان افراد کو باضابطہ طور کٹھوعہ ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سینی ٹائیزیشن ٹنل میں سے گذارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی اور نیم طبی عملے نے ان افراد کا درجہ حرارت چیک کیا اور اُن کی ضروری طبی جانچ بھی کی گئی۔ ضلع انتظامیہ نے ان لوگوں کو گھر بھیجنے کے لیے ایس آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ ان میں سے 350 افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی کٹھوعہ اتل گپتا، لکھن پور کنٹرول روم کے نوڈل افسر اروند کرمانی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر کئی افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.