ایک جانب جہاں بھارت کا ہر شخص اپنے انداز میں کورونا واریئرز کو اعزاز دے رہا ہے۔ وہیں جموں یونیورسٹی کے میوزک اینڈ فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پینٹنگ کے ذریعے کورونا واریئرز کو اعزاز سے بخشا گیا ہے۔
جموں یونیورسٹی میں میوزک اور فائن آرٹس میں پروفیسرز اور دیگر ملازمین نے یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر ترنگے کے نیچے پینٹنگ کر کے کورونا واریرز کو اعزاز دیکر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
پینٹنگ میں ڈاکٹروں، صحت ملازمین، پولیس، صفائی ملازمین اور میڈیا عملہ کو کورونا واریرز کے طور پر فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اس کوویڈ وبا کے خلاف اپنی ڈیوٹی دے رہا ہے۔ اس لئے یونیورسٹی نے یہ سوچا کہ کیوں نہ ان سارے جنگجوؤں کو فن کے ذریعہ اعزاز دیا جائے تا کہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ہم کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ جیت سکیں۔