ETV Bharat / state

جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ - جموں میں 14 سال بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب لوگ گرمی سے پریشان ہیں۔

جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ
جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:43 AM IST

Updated : Jun 12, 2021, 10:53 AM IST

جموں میں 14 سال بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی اور آج بھی مسلسل گرمی کے سبب لوگ ندی نالوں میں نہانے میں مصروف ہیں۔

تو وہیں لوگوں کا الزام ہے کہ شدید گرمی کے درمیان بجلی کی قلت سے انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق کل دوپہر 1:30 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم شام ساڑھے 5 بجے تک یہ دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حیثیت سے 45.8 ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا، جو اس موسم (گرما) کا سب سے گرم دن رہا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تھا۔ جون مہینے میں جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں کے رنبیر کینال پر مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، بچے اور نوجوان پانی میں دن بھر نہاتے نظر آئے۔

Last Updated : Jun 12, 2021, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.