ETV Bharat / state

Rahul Gandhi On JK Statehood ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کانگریس پوری طاقت لگائے گی، راہل گاندھی

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما راہُل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر عوام کیلئے ریاست درجہ کی بحالی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھین لیا ہے اور اسے یوٹی میں تقسیم کیا ہے۔Rahul Gandhi On JK Statehood

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 6:52 PM IST

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کانگریس پوری طاقت لگائے گی، راہل گاندھی

جموں:بھارت جوڑو یاترا آج جموں پہنچ گئی ہے۔ جموں یاترا پہنچنے پر پی ڈی پی سمیت کانگریس کے کارکنان اور عام لوگوں کا یاترا کا والہانہ استقبال کیا۔جموں کے ستواری چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا اسے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھین لیا ہے اور اسے یوٹی میں تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت باہر کے لوگ چلاتے ہیں اور ہم چاہتے ہے کہ یہاں کے لوگ پھر سے یہاں حکومت چلائے اور اس کے لیے کانگریس جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پوری طاقت لگائے گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری صرف جموں و کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مہنگائی کا سارا پیسہ دو تین بڑے انڈسٹرلسٹ کے پاس جاتا ہے،کشمیر کے سیبوں کا فائدہ بھی گھنے چھنے لوگوں کے پاس ہی جاتا ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ پریس والے یہی سوال کرتے ہے کہ راہل گاندھی ٹی شیٹ میں اتنی سردی میں کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پیار کے سبب انہیں ٹھنڈ نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ان اشیوز کی بات نہیں ہوتی جو لوگوں کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں غریب لوگوں سے جو زمینیں چھینی جاتی ہے وہ ہمیں میڈیا میں کیوں نہیں نظر آتا۔جو سرکار کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے وہ میڈیا میں کیوں غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo yatra In Jammu جموں میں بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم

قبل ازیں سینیئر کانگریس لیڈر دِگ وجے سنگھ نے کہا تھا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے باوجود جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ’’حالیہ عسکریت پسند حملے - بشمول راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں ہونے والے حملے تشویشناک ہیں۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے یہ ریمارکس جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال میں عسکریت پسندوں کے حملے کے متاثرین کی عیادت کے بعد کہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج جموں میں داخل ہوگئی ہے۔ آج یاترا جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سے شروع ہوکر جموں پہنچی اور کنجونی چوک جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنان نے یاترا کا خیر مقدم کیا۔ وہیں یاترا کے حوالے سے جموں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا جموں میں داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.