جمعرات کے روز کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ستواری میں منفرد انداز میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس کے سابق وزیر رمن بھلا اور کانگریس کے کئی دیگر رہنماؤں نے گھوڑا گاڑی لے کر احتجاج کیا۔
کانگریس رہنما رمن بھلا نے کہا کہ 'حکومت گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ لیکن حکومت کے پاس جو اتنا فنڈ آیا وہ کہاں ہے، تیل کی قیمتوں سے آج عوام پریشان ہے'۔