پونچھ پارلیمانی نشست کے امیدوار رمن بلا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 18 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام دو علاقوں میں پولنگ ہوئی۔ ریاست جموں و کشمیر کی دو نشستوں بارہمولہ اور جموں میں بھی پہلے مرحلے کے انتخابات ہوئے۔