ETV Bharat / state

Land issue of Jammu Airport جموں ہوائی اڈہ کی اراضی منتقلی کیلئے کمیٹی تشکیل - جموں ہوائی اڈے اراضی منتقلی کیلئے کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں ہوائی اڈے زمین منتقلی کے لیے چھ رکنی اعلی سظحی کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کو نومبر کے پہلے ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ سونپنی کی ہدایت دی گئی ہے۔

committee-framed-for-resolving-land-issue-of-jammu-airport
جموں ہوائی اڈے اراضی منتقلی کیلئے کمیٹی تشکیل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 8:10 PM IST

جموں: جموں ہوائی اڈے کی توسیع کا کام جاری ہے،جس پر 861 کروڑ روپے خرچ ہونے ہیں، لیکن زمین کے حصول کا کام دو سال میں مکمل نہ ہو سکا۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے زمین سے متعلق معاملات کو سلجھانے کے لیے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی چھہ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔اس کمیٹی کو نومبر کے پہلے ہفتے میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو سونپنی کی ہدایت دی گئی ہے۔

committee-framed-for-resolving-land-issue-of-jammu-airport
جموں ہوائی اڈے اراضی منتقلی کیلئے کمیٹی تشکیل

چند ماہ قبل مرکزی حکومت نے 523 کروڑ روپے کے جموں ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کے لیے ٹینڈرز طلب کیے جس میں ایک نیا سول انکلیو اور ٹرمینل عمارت شامل ہے جو سالانہ 4.5 ملین مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہے، جو اس کی موجودہ صلاحیت سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔

اس وقت جموں ہوائی اڈے پر ایک وقت میں سات طیارے پارک کیے جاسکتے ہیں، لیکن پہلے مرحلے میں ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد ایک ہی وقت میں 13 طیارے کھڑے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اس سہولت میں اضافہ کیا جائے گا۔ نئے جدید ترین انفراسٹرکچر کے 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل تک تیار ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: جموں میں جدید نوعیت کے ٹرمنل کی تعمیر کیلئے اراضی کی منتقلی کا عمل تیز

ہوائی اڈے کو جدید بنانے سے جموں خطہ میں سیاحت اور صنعت کو فروغ ملے گا۔ نیا ٹرمینل بیلچرانہ کی طرف تعمیر کیا جائے گا۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی کچھ اراضی کی منتقلی کا عمل جاری ہے، لیکن دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کام نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.