جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ جنرل، اوپندر درویدی، 9 ویں کور کے کمانڈر اور میجر جنرل وجے بی نائر اور جی او سی 26 انفنٹری ڈویژن نے راج بھون میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف علاقوں میں اپنی ذمہ داری کے سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور جموں و کشمیر کے وسطی خطے میں سکیورٹی کے ماحول سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مہاجر پرندوں کے شکار کو روکنے کے لیے پولیس کی مدد
لیفٹیننٹ گورنر نے کسی بھی طرح کی صورتحال کو مؤثر انداز سے نمٹنے کے لیے مختلف سیکیورٹی اداروں کے مابین تال میل ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے لوگوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔