خصوصی دعائیہ مجلس میں متعد عقیدت مندوں نے شرکت کی، جموں ریزی ڈنسی روڈ پر واقع ایس ٹی پیٹرسن چرچ میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے عبادت کی۔
وہیں گاندھی نگر چرچ میں کرسمس ٹری کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
کرسمس تہوار کے پیش نظر ظلع انتظامیہ جموں نے بڑے پیمانے پر انتظامات رکھنے کا دعوی کیا پولیس و نیم فوجی اہلکاروں کو پورے جموں شہر میں تعینات کیا گیا۔
اس موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ملک و دنیا بھر میں امن و امان اور بھائی چارہ رکھنے پر زور دیا گیا۔
سینٹ پیٹرسن چرچ کے ایک عہدے دار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عیسی مسیح کا درس پوری دنیا میں امن وامان اور بھائی چارہ کا تھا اور اسی کے پیش نظر آج ہم اس دن کو مل جل کر مناتے ہیں تاکہ آپسی بھائی چارہ قائم رہے۔