اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے محکمہ جنگلات میں بطور گارڈ تعینات کیول شرما اس کی اہلیہ، بیٹے اور ایک دیگر رشتہ دار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے سلسلہ میں درج معاملہ کی چارج شیٹ داخل کروا دی ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے اس سلسلہ میں چھ برس قبل فارسٹ گارڈ کیول شرما، اس کی اہلیہ راج کماری اور بیٹے اشانت شرما کے علاقہ اکھنور سے ہی تعلق رکھنے والے طوبابو رام شرما ولد گیان چند شرما کے خلاف ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر32/2015 درج کر کے ان کے اثاثوں کے سلسلہ میں تحقیقاتی عمل شروع کیا تھا۔
اس مقدمے کی تحقیقات کے دوران اینٹی کرپشن بیورو نے پایا کہ کیول شرما نے غیر قانونی طریقہ کار کے ذریعے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس اضافے کیلئے محکمہ جنگلات کا مذکورہ ملازمین کروپشن میں بھی ملوث رہا ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی صاف ہوا ہے کہ کیول شرما جموں و کشمیر یونین ٹریٹر سے باہر بھی کئی ایک فلیٹ کا مالک ہے تاہم مذکورہ اثاثوں کی خریداری کیلئے اس نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہوئی ہے۔ ان فلیٹوں کے علاقہ کئی کروڑوں روپے کی کئی نجی گاڑیاں، 2 جے سی بی مشینیں، 2 ٹریکٹر ٹرالیاں و دیگر اثاثوں کا بھی مالک ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ شخص محکمہ جنگلات میں بطور گارڈ تعینات ہے۔ تاہم اس کے اثاثوں کی قیمت اس کی کمائی سے کئی گناہ زیاد ہے۔ اس کیس کی آئندہ 26 جولائی کو سماعت سپیشل جج اینٹی کروپشن کے زیر تحت ہوگی۔