ETV Bharat / state

جموں میں جاں بحق بی ایس ایف جوان کو خراج پیش

جوں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا ہے۔BSF Paid tribute to martyr soldiers

bsf- paid tribute-to-martyr-soldiers-killed-by-pakistan-rangers-firing-in-jammu
Etv Bharatجموں میں جاں بحق بی ایس ایف جوان کو خراج پیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 6:56 PM IST

جموں میں جاں بحق بی ایس ایف جوان کو خراج پیش

جموں: بارڈر سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا جو بدھ کو رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرس کی بلااشتعال فائرنگ میں مارا گیا ہے۔بی ایس ایف جموں کی طرف سے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر پالورہ جموں میں جوان کو خراج پیش کیا گیا۔

  • Paid tributes to Border Security Force's brave personnel Lal Fam Kima, who was martyred while protecting our nation along the Jammu Border. His valour and supreme sacrifice will never be forgotten. pic.twitter.com/fHbovzWXEB

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس دوران جان بحق فوجی جوان کو سرکاری طور پر خراج پیش کیا گیا ۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، خصوصی ڈی جی بی ایس ایف، آئی جی پی جموں اور دیگر موجود تھے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں رام سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جاں بحق ہونے والے بی ایس ایف جوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے اس جوان کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
بتادیں کہ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'جموں سرحد پر اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے بارڈر سیکورٹی فورس کے بہادر جوان لال فام کما کو خراج عقیدت پیش کیا'۔انہوں نے مزید کہا: 'ان کی بہادری اور عظیم قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:

سانبہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک فوجی جوان ہلاک

واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرحد پر پچھلے 24 دنوں میں یہ تیسری مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اور تینوں مرتبہ بھی ہندوستانی فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فوج کے مطابق ماضی میں آئے دن پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.