ETV Bharat / state

Indo Pak Border جموں شہر اور سرحدوں پر فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی

سدھرا جموں تصادم میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔High Alert In Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 6:01 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔ بتادیں کہ گزشتہ روز سدھرا جموں تصادم میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز جموں شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔BSF Deploys More Troops in Jammu

جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے ہیں، جہاں مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر اُن کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مفرور ٹرک ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تاہم ابھی تک اُس کا کئی پر سراغ نہیں مل پایا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ہاوے کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگالا تاہم ابھی تک سیکورٹی فورسز کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ دریں اثنا پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خد مات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔' انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سدھر ا جموں تصادم کے دوران ٹرک ڈرائیور سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرا رہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anti-Militancy Operation ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.