ETV Bharat / state

Jammu Airport Blasts: جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ، دو جوان زخمی

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 9:54 AM IST

Updated : Jun 27, 2021, 5:00 PM IST

ایک دھماکے سے عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکہ کھلی جگہ میں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے ڈرونز کے استعمال سے کیے گئے ہیں۔

Jammu
جموں

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے جموں ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں گذشتہ رات کو پانچ منٹ کے وقفے کے اندر دو زوردار دھماکے ہوئے جن کی وجہ سے ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہائی سکیورٹی جموں ایئر فورس سٹیشن میں دھماکوں کے بعد یہاں اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

جموں

بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے ڈرونز کے استعمال سے کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قریب ایک بجکر 45 منٹ پر ایک عمارت کی چھت پر ہوا جبکہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت کے بعد ایک اور دھماکہ کھلے میدان میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکوں سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت ارونگ سنگھ اور ایس کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

انڈین ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا: 'جموں ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں اتوار کی شب کم شدت والے دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان ہوا جبکہ دوسرا ایک کھلے میدان میں پھٹ گیا'۔

یہ بھی پڑھیں: کارگل کے رہنماؤں کو مرکز کی جانب سے دعوت نامہ

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: 'ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تحقیقات میں سول ایجنسیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے'۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے معاملے پر فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے۔ ایئر مارشل اروڑہ از خود جموں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

Last Updated : Jun 27, 2021, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.