ETV Bharat / state

جموں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:11 PM IST

اس سے پہلے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جموں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت
جموں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت

جموں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان جگل کشور شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب جموں ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق رکن قانون ساز کونسل کی جمعرات کو کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی رکن پارلیمان جگل کشور شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موصوف رکن پارلیمان دلی سے جموں آئے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصوف کو ابھی کسی ہسپتال میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رویندر رینا کورونا کے شکار

دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ جموں او پی بھگت نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ایک سابق ایم ایل سی جو گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ میں داخل تھے کی گزشتہ رات قریب ڈھائی بجے موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوفی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کی عمر نوے برس تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ متوفین کی تعداد ساڑھے چھ سو سے زیادہ پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.