ETV Bharat / state

Congress On JK Elections بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے، وقار رسول وانی - کانگریس کا مہاتما گاندھی کو خراج پیش

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ جب گزشتہ برسوں کے دوران ملک کے لوگ مل جل کر رہے تو ہمارا ملک دنیا کی بڑی معاشی اور فوجی طاقت بن گیا'۔

bjp-is-afraid-of-conducting-elections-in-jammu-and-kashmir-says-congress-president-jk-vikar-rasool-wani
بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے، وقار رسول وانی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 3:47 PM IST

بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے، وقار رسول وانی

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو ان میں کانگریس کی صد فیصد کامیابی یقینی ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی چناؤ کرانے سے ڈر رہی ہے کیونکہ ان کو اپنی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ وہ دونوں کشمیر میں بھی اور جموں میں بھی ہاریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جموں وکشمیر میں چناؤ ہوں گے چاہئے وہ اسمبلی کے ہوں یا پنچایت کے ہوں کانگریس ان میں صد فیصد کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress On Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی، وقار رسول وانی

وقار رسول نے کہا کہ آج گاندھی جینتی کے موقع پر ہم نے گاندھی جی اور لال بہادر شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 'ہم آج کے دن یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سب مل جل کر رہیں سیکولرزم کی بنیاد پر ہی ملک آزاد ہوا ہے 70 برسوں تک گاندھی جی اور ان کے ساتھیوں نے آزادی کی جنگ لڑی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جب گزشتہ برسوں کے دوران ملک کے لوگ مل جل کر رہے تو ہمارا ملک دنیا کی بڑی معاشی اور فوجی طاقت بن گیا'۔ وانی نے کہا کہ کانگریس گاندھی جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلے سیکورلزم کو زندہ رکھے گی۔

مزید پڑھیں: Gandhi Jayanti 2023 مہاتما گاندھی ہندوستان کی تحریک آزادی کی علامت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.