ETV Bharat / state

گجرنگر: تین چور گرفتار، 34 اسکوٹی برآمد - ایس پی نارتھ جموں ڈاکٹر نیتیا

خطہ جموں کے گجر نگر علاقے میں پولیس نے  سکوٹی لفٹر گینگ کے تین چوروں کو گرفتار کیا اور ان سے 34 دو پہیا گاڑیاں برآمد کی۔

تین چور گرفتار
تین چور گرفتار
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:57 PM IST

ایس پی نارتھ جموں ڈاکٹر نیتیا نے گوجر نگر پولیس چوکی میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاتون ایس پی ڈاکٹر نتیا نے کہا کہ جموں گوجر نگر چوکی افسر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرکے تین بڑے چوروں کو پکڑ کر 34 ٹو وہیلر برآمد کیا۔

تین چور گرفتار

جموں شہر میں بڑھتی چوری کی واردات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 جون کو منوہر لال نامی شخص نے پولیس پوسٹ گوجر نگر میں شکایت درج کرائی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس کی اسکوٹی ایکٹیوا بیئرنگ رجسٹریشن نمبر جے کے 02 ڈی ٹی 6452 چوری کی ہیں جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اس معاملے کی تفتیش گوجر نگر پولیس چوکی انچارج ایس آئی پرویز احمد کھانڈے کو سونپی۔

انہوں نے تحقیقات کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا اور ایک ملزم سشیل گپتا ولد کشتوری لال گپتا نے اس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ اس کے بعد پولیس نے مزید دو چوروں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 34 ٹو وہیلر برآمد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور جموں میں آٹھ مہینوں سے سرگرم تھے اور چوری شدہ مال کو دور دراز علاقوں میں سستے داموں پر بھیجتے تھے تاکہ پولیس اور عام لوگ انہیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.