ETV Bharat / state

بیکری مالکان کا محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری پر ہراسانی کا الزام

سری نگر کے پائین سے تعلق رکھنے والے محمد لطیف صوفی نام کے ایک دکاندار نے بتایا کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے ایک عملے نے معمولی بہانہ تراش کر کے اس پر پندرہ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

بیکری مالکان کا محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری پر ہراسانی کا الزام
بیکری مالکان کا محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری پر ہراسانی کا الزام
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 5:49 PM IST

سری نگر بالخصوص پائین علاقے میں بیکری دکانوں کے مالکان کا الزام ہے کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے اہلکار معمولی نوعیت کے بہانے بنا کر ان پر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کر دیتے ہیں جبکہ یہ اس محکمے کی ذمہ داری بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ دکانداروں کے ساتھ بداخلاقی بھی کی جاتی ہے اور دکانوں کو مہربند کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

سری نگر کے پائین شہر سے تعلق رکھنے والے محمد لطیف صوفی نام کے ایک دکاندار نے بتایا کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے ایک عملے نے معمولی بہانہ تراش کر کے اس پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمے کے عملے نے نہ صرف بھاری بھرکم جرمانہ عائد کر دیا بلکہ میرے ساتھ بدسلوکی بھی کی جس سے علاقے میں میری شبیہ داغدار ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ عملے نے میرے دکان میں لگے ریٹ لسٹ کو یکسر بغیر کسی دلیل کے جعلی قرار دیا۔

دکاندار نے کہا کہ مارکیٹ چیکنگ ضروری ہے لیکن یہ عمل صرف عید کے موقعوں پر کیوں کی جاتی ہے اور باقی سال یہ لوگ کہاں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ در اصل یہ لوگ جرمانہ کے نام پر ہم سے عیدی وصول کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیکری دکانوں کی چیکنگ کرنا محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی نہیں بلکہ لیگل میٹرولوجی محکمے کی ذمہ داری ہے۔

محمد لطیف صوفی نے کہا کہ یہ لوگ بڑے دکانداروں کی چیکنگ کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے سے باز نہیں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معمولی بہانہ بنا کر مجھے پندرہ ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے موجودہ حالات میں اتنی خطیر رقم کمانے میں مجھے کافی وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: کورونا وائرس گائیڈ لائن کی پاسداری نہ کرنے پر کارروائی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.