ETV Bharat / state

Bajrang Dal Workers Protest in Jammu جموں میں کانگریس دفتر کے سامنے بجرنگ دل کے کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : May 6, 2023, 9:34 AM IST

Updated : May 6, 2023, 11:57 AM IST

کرناٹک اسمبلی انتحابات کے پیش نظر کانگریس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگر کانگریس کرناٹک میں حکومت سازی کرتی ہے تو پارٹی بجرنگ دل پر پابندی لگ جائے گی۔ کانگریس کے اس اعلان کے بعد سے ملک کی متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بجرنگ دل سے وابستہ کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔

بجرنگ دل کے کارکنان کا احتجاج
بجرنگ دل کے کارکنان کا احتجاج
بجرنگ دل کے کارکنان کا احتجاج

جموں: کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں اس بات کا ذکر کیا ہےکہ اگر پارٹی کرناٹک میں برسراقتدار آتی ہے تو ریاست میں بجرنگ دل پر پابندی لگائی جائے گی۔ کانگریس پارٹی کے اس وعدے کے خلاف بجرنگ دل کے کارکنوں نے جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کانگریس ہیڈکوارٹر شہیدی چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی سے اپنا وعدہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ کارکنوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے منشور کی کاپیاں بھی نذر آتش کیں اور پارٹی رہنما راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے۔
کانگریس کے منشور میں کیا تھا؟
کانگریس نے منگل کو جاری کردہ منشور میں کہا تھا کہ اگر انہیں کرناٹک میں بر سر اقتدار آنے کا موقع ملا تو وہ بجرنگ دل اور پی ایف آئی جیسی تنظیموں پر پابندی عائد کر دے گی۔ پارٹی کے انتخابی منشور میں یہ ذکر کیا گیا کہ ہماری پارٹی ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر برادریوں کے درمیان نفرت پھیلاتی ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ قانون اور آئین مقدس ہیں۔ ہم ایسی کسی بھی تنظیم پر پابندی لگانے سمیت دیگر قانونی کارروائی کریں گے۔
دراصل، بجرنگ دل، آر ایس ایس سے وابستہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کا یوتھ ونگ ہے۔ جموں میں احتجاج کرنے والے وی ایچ پی لیڈروں نے کہا کہ بجرنگ دل 'ملک کا فخر' ہے اور اگر کانگریس اپنے وعدہ کو واپس نہیں لیتی اور کرناٹک کے انتخابی منشور کو تبدیل نہیں کرتی ہے تو ملک گیر پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔
راکیش بجرنگی نے کہا کہ کانگریس کو یا تو اپنی 'ذہنیت' بدلنی چاہیے یا یہ قبول کرنا چاہیے کہ وہ 'ہندو مخالف' ہے۔ کانگریس کی مرکزی قیادت مداخلت کرے اور پارٹی کے انتخابی وعدے کو واپس لے۔ بصورت دیگر ہم ملک بھر میں زبردست احتجاج شروع کریں گے۔ انہوں نے کانگریس کے وعدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک 'قوم پرست' تنظیم کو بدنام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی کا منشور جاری، بجرنگ دل پر پابندی کا وعدہ
انہوں نے کہا کہ بجرنگ دل کانگریس کے انتخابی وعدے کو ایک چیلنج کے طور پر لے گی اور پارٹی کو "جمہوری طریقے سے" جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کرتے ہوئے کانگریس نے جس طرح قوم پرست تنظیم بجرنگ دل کا موازنہ پی ایف آئی سے کیا وہ افسوس ناک ہے۔ راکیش بجرنگی نے کہا کہ بجرنگ دل کا ہر کارکن ملک اور سماج کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔

Last Updated : May 6, 2023, 11:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.