ETV Bharat / state

بی ایس پی کا ڈومیسائل قانون کے خلاف احتجاج - domicile law

جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے خلاف خطے جموں میں آج بہوجن سماج پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاج کیا۔

بہوجن سماج وادی پارٹی نے ڈومیسائل قانون کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:52 PM IST

جموں و کشمیر بہوجن سماج پارٹی کے صدر سوم راج مجہوترا نے احتجاج کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ڈومیسائل قانون جموں و کشمیر میں نافذ کیا گیا اور اب اس قانون کے تحت ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کیا جا رہا ہے جو جموں خطہ کے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ریاست کے لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کر کے جموں کے عوام کا حق مارا جا رہا ہے۔ بی جے پی ایک غلط موضوع اٹھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

بہوجن سماج وادی پارٹی نے ڈومیسائل قانون کے خلاف احتجاج

راج مجہوترا نے بتایا کہ جموں کے نوجوانوں کی نوکریوں کا حق بھی چھین لیا جائے گا کیونکہ بیرون ریاست سے آئے ہوئے لوگ اب جموں کشمیر میں نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جموں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قانون کے خلاف خاموشی توڑ کر کے اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ اس قانون کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.