ETV Bharat / state

Assembly Elections In J&K جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی الیکشن ہونگے، بی جے پی

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 9:43 PM IST

بی جے پی کے جنرل قومی سیکریٹری ترن چھوگ نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں جلد چناو کرانے کے حق میں ہے اور اس ضمن میں بی جے پی نے سبھی کانٹوں کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اگلی سرکار بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔BJP National General Secretary Tarun Chugh On JK Elections

assembly-elections-in-j-and-k-will-be-held-soon-says-bjps-tarun-chugh
جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی الیکشن ہونگے، بی جے پی

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترن چھوگ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اگلی سرکار بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Bjp Will Form Next Govt in J&k

قومی جنرل سیکریٹری ترن چھوگ نے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں جلد چناو کرانے کے حق میں ہے اور اس ضمن میں بی جے پی نے سبھی کانٹوں کو دور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ فہرستوں پر اعتراضات کی خاطر سیاسی پارٹیوں کو اپنی آراء پیش کرنے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اُس کے بعد کسی بھی وقت چناو ہونگے۔ Tarun Chugh On JK Elections

قومی جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی فرقوں سے وابستہ لوگوں نے وزیر اعظم مودی پر بھروسہ جتایا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے پارلیمان انتخابات جو سال 2024 میں ہونے جارہے ہیں بھاجپا واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی۔BJP in 2024 general elections

مزید پڑھیں: Elections in JK جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

اُن کے مطابق گجرات چناو میں بی جے پی کو جس طرح سے لوگوں نے سپورٹ کیا اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی پر بھروسہ کیا اور جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں بھی لوگ بی جے پی اُمیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔BJP Hails Gujarat Peoples Verdict

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.