مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کے گرینڈ فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
انٹرڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کے تعاون سے شوپیان کے آہگام علاقے میں کھیلا گیا۔
مذکورہ ٹورنامنٹ میں شوپیان کے مختلف علاقوں سے قریب 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ مارہینگ اور اہگام کے بیچ کھیلا گیا جس میں اہگام کی ٹیم نے ٹیم مارہینگ کو شکست دے کر ٹرافی اور انعامات اپنے نام کیے۔
اس موقع پر فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر نے لوگوں سے خطاب کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ فوج ہمیشہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ آخری تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ کیش دیے گئے۔
اس دوران کھلاڑیوں نے فوج کو بتایا کہ وہ آنے والے وقت میں بھی ایسے کھیلوں کا انعقاد کریں تاکہ خاص کر نوجوان اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔